دبئی بلدیہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ کوویڈ19 احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے پر 6 کاروباری دکانوں کو دبئی میں بند کردیا گیا ہے۔
صحت اور ذاتی حفظان صحت سے متعلق طریقوں کی خلاف ورزی کرنے پر نائف اور الریگا میں چار لانڈری بند کردی گئی ہیں۔ میونسپلٹی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ زیادہ رش کے باعث نائف میں ایک سیلون بند کر دیا گیا جبکہ جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے الوصل کے علاقے میں ایک فوڈ شاپ بند کردی گئی ہے۔
دبئی میونسپلٹی نے کہا کہ اس کے معائنوں کے مطابق 95 فیصد کرونا وائرس احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ہوا جبکہ 222 مقامات کے معائنے کئے گئے جس دوران بندش کے علاوہ چار انتباہات بھی دے دیئے گئے ہیں۔