کوویڈ19 کے بعد اقتصادی منصوبے کے 33 اقدامات پر عمل درآمد کے لئے آن لائن اجلاس

کوویڈ19 کے بعد  اقتصادی منصوبے کے 33 اقدامات پر عمل درآمد کے لئے آن لائن اجلاس

19 اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) کوویڈ19 کے بعد کے اقتصادی منصوبے کے ایک حصے کے طور پر ، اقتصادی شعبوں کی حمایت کے لئے 33 اقدامات پر عملدرآمد کی کوآرڈینیشن اور فالو اپ کی ذمہ دار عبوری کمیٹی نے ایک آن لائن اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت کابینہ کے ممبر اور وزیر اقتصادیات عبد اللہ بن توق المری نے کی جس میں وزیر انسانی وسائل ناصر بن تھانوی الحملی، ڈاکٹر احمد بلہول الفالسی، ڈاکٹر تھانوی بن احمد ال زیؤدی، سارہ بنت یوسف العمری، عمر بن سلطان العلما،عبد اللہ محمد البستی،یونس حاجی الخوری،سیف حدیف ال شمسی اور ڈاکٹر محمد راشد الحمیلی شامل تھے جنہوں نے اقتصادی منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دی جسے تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 15 اہم اقدامات کرکے کاروباری شعبوں اور معیشت کو فوری مدد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ دوسرا مرحلہ تیزی سے معاشی بحالی کے قابل بنانے کے لئے شعبوں کی تکمیلی حمایت کا آغاز کرے گا۔ تیسرا مرحلہ اہم شعبوں کو مربوط مدد فراہم کرے گا اور معیشت کے لئے پائیدار اور لچکدار ترقی کا راستہ کھولے گا جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔



یہ مضمون شئیر کریں: