راس الخیمہ میں شادی ہال دوبارہ کھل گئے، شرکاء کے لئے کوویڈ19 منفی ٹیسٹ لازمی

راس الخیمہ میں شادی ہال دوبارہ کھل گئے، شرکاء کے لئے کوویڈ19 منفی ٹیسٹ لازمی

 

راس الخیمہ میں منگل سے شادی ہال دوبارہ کھول دئیے جائیں گے۔ کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے شادی ہالز کو سخت حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہو گا۔ 

 

تفصیلات کے مطابق شادی ہالز کی صلاحیت کو 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ بینڈز کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔ امارات کے محکمہ برائے اقتصادی ترقی نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں شریک ہر فرد کے پاس منفی پی سی آر ٹیسٹ ہونا لازمی ہے جو کہ ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل جاری ہوا ہو۔

 

 وہ لوگ جنہوں نے کوویڈ19 ویکسن لگوا لی ہے وہ مستثنیٰ ہیں لیکن انہیں اس بات کا ثبوت پیش کرنا ہوگا کہ انہیں دوسری خوراک موصول ہونے کے بعد دو ہفتے گزر چکے ہیں۔ 

 

اس کے علاوہ ہر وقت چہرے پر ماسک اور سماجی فاصلہ کا خیال رکھنا ہو گا۔ ایسے مہمان جو سانس کی بیماری میں مبتلا ہیں یا درجہ حرارت 38 سے زیادہ رکھتے ہیں انہیں شادی ہال میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔


یہ مضمون شئیر کریں: