کوویڈ19 سے حفاظتی اقدامات کے طور پر گھروں میں ٹیوشن پڑھانے ہر 30 ہزار درہم جرمانہ عائد ہو گا

کوویڈ19 سے حفاظتی اقدامات کے طور پر گھروں میں ٹیوشن پڑھانے ہر 30 ہزار درہم جرمانہ عائد ہو گا

21 اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات پبلک پراسیکیوشن نے آج سوشل میڈیا پر ایک پیغام شائع کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ گھر پر بجی طور پر ٹیوشن پڑھانا کورونا سے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی ہے۔

 اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2020 کے لئے قرارداد نمبر 54 پر ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت نجی ٹیوشن سیشن سے متعلق اقدامات کی خلاف ورزی ہوتی ہے کیونکہ اس میں سماجی فاصلے کے بغیر براہ راست گفتگو ہوتی ہے۔


 تمام تعلیمی ادارے جو فیس کے ساتھ یا بغیر فیس کے پڑھائیں  ، سرکاری یا نجی مقامات یا گھر میں براہ راست ملاقات میں ملوث افراد سے 30 ہزار درہم جرمانہ وصول کیا جائے گا جبکہ ملوث مقامات کے ذمہ داران کو 20 ہزار درہم جرمانہ کیا جائے گا۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: