امارات نے غیر فعال کوویڈ19 ویکسن کا دنیا کا پہلا فیز 3 کلیلینکل ٹرائل شروع کر دیا

امارات نے غیر فعال کوویڈ19 ویکسن کا دنیا کا پہلا فیز 3 کلیلینکل ٹرائل شروع کر دیا

وڈیو کانفرنس ہوئی جس میں متحدہ عرب امارات سے آئے ہوئے صحت کے حکام نے دنیا کے پہلے فیز 3 کے کلینیکل ٹرائلز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی انسداد کوویڈ19 کی کوششوں سے متاثر ہو کر چینی دوا ساز کمپنی، سینوفرم چائنا نیشنل بائیوٹیک گروپ اور ابوظہبی میں قائم آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی کمپنی، جی 42 کے درمیان کلینیکل معاہدے پر دستخط ہوئے۔جی 42 محکمہ صحت کی نگرانی میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے کلینیکل ٹرائلز آپریشنز کی قیادت کرے گا۔

اس مشترکہ تعاون کے زریعے، گروپ 42 اور سینوفرم چائنا نیشنل بائیوٹیک گروپ کا مقصد 2020 کے آخر یا 2021 کے شروع میں ویکسن کو مارکیٹ میں لانا ہے تا کہ اس سے پوری انسانیت فائدہ اٹھا سکے۔ کلینیکل ٹرائل کے آغاز کے اس سلسلے سے نا صرف اماراتی لوگوں کی صحت کو فروغ ملے گا بلکہ متحدہ عرب امارات کی طبی تحقیق اور ترقی کی صلاحیتوں میں ابھی اضافہ ہو گا جس میں ویکسن تیار کرنے کی مقامی صلاحیت بھی شامل ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: