میڈیکلینک کا انسداد کوویڈ19 کے تحت کمیونٹی یکجہتی فنڈ میں 285000 درہم کا تعاون

میڈیکلینک نے انسداد کوویڈ19 کے تحت میں چیریٹی سرگرمیوں کے شعبہ برائے کمیونٹی یکجہتی فنڈ میں 285،000 درہم کا عطیہ کیا ہے۔

24 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) مشرق وسطی میڈیکلینک نے انسداد کوویڈ19 کے تحت دبئی ، آئی اے سی اے ڈی میں اسلامی امور اور چیریٹی سرگرمیوں کے شعبہ برائے کمیونٹی یکجہتی فنڈ میں 285،000 درہم کا عطیہ کیا ہے۔

 گذشتہ اپریل میں اس فنڈ کا آغاز کورونا وائرس کے مرض اور اس کے معاشرتی اثرات کو کم کرنے کے لئے انسانی امداد کے 

ہدف کے طور پر کیا گیا تھا۔ 

آئی اے سی اے ڈی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حماد الشیخ احمد الشیبانی نے میڈیکلینک کے وفد کا استقبال کیا جب کہ وفد کی سربراہی میڈیکلینک مشرق وسطی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد علی نے کی۔ 

عطیہ وصول کرتے ہوئے ڈاکٹر حماد الشیبانی نے کہا کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بیان "ہم سب ذمہ دار ہیں" کی حمایت اور تصدیق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا کی وجہ سے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہو گا۔



یہ مضمون شئیر کریں: