صحت ، تعلیم اور بنیادی سہولیات میں برسوں کی سرمایہ کاری نے متحدہ عرب امارات کو کوویڈ19 کے طوفان میں سنبھالے رکھ

صحت ، تعلیم اور بنیادی سہولیات میں برسوں کی سرمایہ کاری نے متحدہ عرب امارات کو کوویڈ19 کے طوفان میں سنبھالے رکھ

25 نومبر 2020: (جنرل رپورٹر) ایک نئی تحقیق کے مطابق ، صحت ، تعلیم اور بنیادی سہولیات میں برسوں کی سرمایہ کاری نے متحدہ عرب امارات کو کوویڈ19 کے طوفان میں سنبھالے رکھا ہے۔ 

کوویڈ19 رسپانس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کورونا وائرس کے عروج میں اس کے تیز ردعمل کے ساتھ اپنی خدمات کو تقویت دینے کے لئے طویل مدتی اپروچ نے صحت کے بحران کے اثرات کو کم کرنے میں ساتھ دیا۔ یہ تحقیق عالمی کاروباری ذہانت و مشاورتی فرم آکسفورڈ بزنس گروپ اور دبئی میں یونیورسٹی آف مانچسٹر مڈل ایسٹ سینٹر نے کی۔ 

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ عرب امارات حکومت نے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں سرمایہ کاری 2016 میں 3.83 بلین درہم سے بڑھا کر اس سال میں 4.84 بلین درہم کردی تھی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عرب امارات کا ٹیسٹ صلاحیت میں توسیع کرنا کوویڈ19 کو محدود کرنے میں مددگار ثابت ہوا۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: