دبئی ہیلتھ اتھارٹی خون عطیہ مہم کے دوران سخت کوویڈ19 حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد

دبئی ہیلتھ اتھارٹی خون عطیہ مہم کے دوران سخت کوویڈ19 حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد

24 نومبر 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے زیر انتظام دبئی بلڈ ڈونیشن سینٹر نے ’دمی لی وطانی‘ (میرا خون ، میرے ملک کے لئے) خون عطیہ مہم کے نویں ایڈیشن کا آغاز کیا ہے۔ جبکہ اس مہم کے دوران کوویڈ19 سے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ مہم ، جو دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی سرپرستی میں 2012 میں شروع کی گئی تھی ، متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات کے ساتھ مل کر 10 دسمبر 2020 تک جاری رہے گی۔

 یہ مہم افراد کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی اداروں میں بھی کام کر رہی ہے جس کا مقصد عوام کو مہم میں حصہ لینے اور معاشرے کے قومی فرائض کے تحت خون عطیہ کرنے کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس مہم کا مقصد نئے عطیہ دہندگان خصوصا نوجوانوں کو شامل کرنا اور ان کو اس طرف راغب کرنا ہے کیونکہ وہ متحدہ عرب امارات کے مستقبل کے خون کے عطیہ کنندہ ہیں۔




یہ مضمون شئیر کریں: