متحدہ عرب امارات میں برطانیہ کے سفیر کو ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی نے کوویڈ19 ویکسین کے بارے میں تازہ ترین معلومات دی

متحدہ عرب امارات میں برطانیہ کے سفیر کو ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی نے کوویڈ19 ویکسین کے بارے میں تازہ ترین معلومات دی

22 نومبر 2020: (جنرل رپورٹر)  ابو ظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی، ایس ای ایچ اے، نے متحدہ عرب امارات میں برطانیہ کے سفیر پیٹرک موڈی کی میزبانی کی جس دوران انہیں کوویڈ19 ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کی کامیابی سے متعلق تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ 

برطانیہ کے سفیر اور ان کے ہمراہ وفد نے متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 ویکسین کے لئے کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کے انعقاد کے عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے ایک حصے کے طور پر ، برطانوی سفیر اور وفد نے ابو ظہبی نمائش سنٹر میں کلینیکل ٹرائلز منعقد کرنے کے لئے ایس ای ایچ اے کے خصوصی مرکز کا دورہ کیا جس کا انتظام ماہر میڈیکل پریکٹیشنرز نے کیا۔


یہ ویکسن جی42 گروپ کے ذیلی ادارہ سونوفرم سی این بی جی اور جی42 ہیلتھ کیئر کی جانب سے ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی کی شراکت سے تیار کی گئی ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: