متحدہ عرب امارات کا کوویڈ19 سے مکمل طور پر چھٹکارا پانے کا منصوبہ

متحدہ عرب امارات کا کوویڈ19 سے مکمل طور پر چھٹکارا پانے کا منصوبہ

12 نومبر 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کورونا وائرس سے مکمل طور پر چھٹکارا پانے کا منصوبہ بنا رہا ہے کیونکہ عوام کو ایک بار پھر انفیکشن کی شرح کو کم کرنے کے لئے حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ 

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر سیف ال دھہری نے کہا ہے کہ بحران کے بارے میں ان کے فعال نقطہ نظر کی بدولت ملک اس وباء پر قابو پانے کے لئے تیار ہے۔ متحدہ عرب امارات کی باقاعدہ میڈیا بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کی خدمات ، معیشت ، ائیر پورٹس ، سیاحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں کو اس سال کورونا وائرس نے متاثر کیا ہے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اس چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے جیسا کہ اسکول کے طلباء اور ملازمین کو گھر سے تعلیم حاصل کرنے اور ملازمت کرنے کی اجازت دینے کے لئے ٹکنالوجی کو اپنانا وغیرہ۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ٹھیک سمت محنت کر رہے ہیں اور جلد کورونا کی وباء سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔



یہ مضمون شئیر کریں: