متحدہ عرب امارات کی انسداد کوویڈ19 کے تحت شمالی مقدونیہ کو ہنگامی طبی امداد کی روانگی

متحدہ عرب امارات کی انسداد کوویڈ19 کے تحت شمالی مقدونیہ کو ہنگامی طبی امداد کی روانگی

10 نومبر 2020: (جنرل رپورٹر)  متحدہ عرب امارات نے گزشتہ روز ایک امدادی طیارہ 10 میٹرک ٹن طبی سامان ، ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹیلیٹروں پر مشتمل سامان شمالی مقدونیہ روانہ کیا۔ یہ امداد تقریبا دس ہزار وائرس پر قابو پانے والے فرنٹ لائن طبی پیشہ ور افراد کی مدد کرے گی۔ 

جمہوریہ اٹلی میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عمر عبید ال شمسی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات جمہوریہ شمالی مقدونیہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کی خدمت اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے مشترکہ تعاون کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھیجی گئی امداد سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو تقویت ملی ہے۔ 

واضح رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات 120 ضرورت مند ممالک کو 1613 میٹرک ٹن سے زیادہ امداد فراہم کر چکا ہے جس سے 1.6 ملین سے زیادہ طبی پروفیشنلز کی مدد ہوئی ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: