متحدہ عرب امارات کی جانب سے انسداد کوویڈ19 کے لئے جوبالاند، صومالیہ کو طبی امداد روانہ

متحدہ عرب امارات کی جانب سے انسداد کوویڈ19 کے لئے جوبالاند، صومالیہ کو طبی امداد روانہ

25  جون 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے لئے جوبالاند، صومالیہ کو 7 میٹرک ٹن طبی امداد پر مشتمل طیارہ روانہ کیا۔ اس امدادی سامان کی مدد سے 7 ہزار طبی پروفیشنلز کو اپنے فرائض مزید بہتر طریقے سے سرانجام دینے میں مدد ملے گی۔ 

صومالیہ میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد احمد عثمان الحمادی نے کہا ہے کہ امارات کا یہ اقدام کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے اور افریقی ممالک کی مدد کی خاطر اس موثر تعاون کا حصہ ہے جو امارات کی قیادت کے عزم کے عین مطابق ہے۔ 

امارات کی جانب سے صومالیہ کو عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر 14 اپریل کو بھی 27 ٹن طبی امداد بھیجی تھی جس میں سے 7 ٹن متحدہ عرب امارات اور 20 ٹن عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تھی۔ 

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اب تک 68 ممالک کو انسداد کوویڈ19 کی کوششوں کو سلسلے میں طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے جس سے 9 لاکھ 63 ہزار طبی پروفیشنلز کو اپنے فرائض سرانجام دینے میں مدد مل رہی ہے


یہ مضمون شئیر کریں: