دبئی کی رہائشیوں اور سیاحوں کے لئے کوویڈ19 ٹیسٹنگ قواعد میں تبدیلی

دبئی کی رہائشیوں اور سیاحوں کے لئے کوویڈ19  ٹیسٹنگ قواعد میں تبدیلی

29اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی نے پیر کے روز سفری قواعد کا دوبارہ سے تعین کیا جس کے نتیجے میں درجنوں ممالک کے مسافروں کو ایئر پورٹ پہنچنے پر کوویڈ19 کے ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو پرواز سے قبل ٹیسٹ کروانا ہو گا نیز امارات پہنچنے پر بھی ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ مزید درجنوں افراد کو "ڈبل ٹیسٹنگ" کی ضرورت ہوگی۔ مطلب یہ ہے کہ ان کو بورڈنگ سے پہلے چیک ان میں منفی کوویڈ ظاہر کرنے کی ضرورت ہے ، اور پھر امارات آمد پر بھی کوویڈ19 ظاہر کرنا ہوگا۔ جب تک امارات پہنچنے پر نئے نتائج تیار نہیں ہوتے وہ ہوائی اڈے اور ہوٹلوں یا گھروں میں قرنطینہ میں رہیں گے۔ اہم تبدیلیوں میں یہ ہے کہ برطانیہ اور جرمنی کے سیاحوں کی دبئی آمد پر اب ٹیسٹنگ کی جاسکتی ہے۔ ان تمام باتوں کی امارات ایئر لائن نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ آنے والے سردیوں کے دنوں میں سیاحوں کی آمد کو سنبھالنے کے لئے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیسٹنگ آپریشن بڑھا دیا جائے گا۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: