متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 کے دوران ایمیونٹی سسٹم کو کیسے بہتر کریں

متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 کے دوران ایمیونٹی سسٹم کو کیسے بہتر کریں

24اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر)  ایک معروف ماہر تعلیم نے کہا کہ صحیح غذا ، مناسب نیند ، ہائیڈریشن اور جسمانی ورزش کوویڈ19 جیسی بیماریوں سے لڑنے کے لئے لوگوں میں مجموعی طور پر ایمیونٹی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

جامعہ شارجہ کی کلینیکل نیوٹریشن اور ڈائٹٹکس کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ہادیہ رڈوان نے مئی 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران متحدہ عرب امارات کے 2060 سے زائد رہائشیوں پر 3 ہفتوں کا سروے کیا۔ انہوں نے دبئی انٹرنیشنل نیوٹریشنل کانگریس کے 6 ویں ایڈیشن میں اپنے نتائج پیش کیے۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی جانب سے ایک ورچوئل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جو کہ ڈی ایچ اے کے صدر شیخ ہمدان بن راشد المکتوم کی سرپرستی میں منعقدہ ہوا۔ اس تین روزہ پروگرام کا عنوان ’آپ کا ایمیونٹی سسٹم آپ کا خزانہ‘ تھا۔ ڈاکٹر رڈوان نے کہا کہ یہ سروے شارجہ سپریم فیملی کونسل اور شارجہ یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ ہم نے جو مشاہدہ کیا وہ یہ تھا کہ گھر میں پکی ہوئی کھانے کی ویلیو 90 فیصد تک بڑھ گئی ہے اور لوگوں کے ٹیک وے کرنے میں خاصی کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ لوگ اپنی قوت مدافعت میں اضافے کے بارے میں سیرئیس اور تازہ پھل اور سبزیاں استعمال کر رہے ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: