بایوجینکس لیبز کا کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ پرووائڈر کی حیثیت سے ابو ظہبی کوالٹی اینڈ کنفارمیٹی کونسل کے ساتھ اشتراک

بایوجینکس لیبز کا کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ پرووائڈر کی حیثیت سے ابو ظہبی کوالٹی اینڈ کنفارمیٹی کونسل کے ساتھ اشتراک

24اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) جی 42 کمپنی، بایوجینکس لیبز، نے ابو ظہبی کوالٹی اینڈ کنفارمیٹی کونسل (اے ڈی کیو سی سی) کے اشتراک سے ، متحدہ عرب امارات کی تمام لیبارٹریوں کے ساتھ کوویڈ19 کے بیرونی ٹیسٹنگ کے طریقہ کار کے لئے پہلا پروفیاشینسی ٹیسٹنگ (پی ٹی) پروگرام شروع کیا ہے۔

 مصنوعات کی حفاظت ، قانونی میٹرولوجی اور موافق اسکیموں کے قیام اور ان کے نفاذ کے لئے 2009 میں ابو ظہبی کوالٹی اینڈ کنفارمیٹی کونسل (اے ڈی کیو سی سی) کا قیام عمل میں آیا تھا۔ پی ٹی پروگرام کا مقصد ملک میں کوویڈ19 ٹیسٹنگ کے لئے یقین دہانی کے معیار کو بڑھانا ہے جس میں تشخیصی طریقوں کی درستگی اور کارکردگی کی ضمانت ہو۔ پی ٹی کے عمل میں بایوجینکس لیبز کے تیار کردہ کوویڈ 19 آر ٹی پی سی آر نمونے شامل تھے اور متحدہ عرب امارات میں 15 سے زیادہ سرکاری اور نجی لیبوں کو بھجوا دیا گیا تھا۔ اس کے بعد اے ڈی کیو سی سی کے ذریعہ نتائج کا جائزہ لیا گیا اور ان کے معیار کو جانچنے کے لئے لیبز کو واپس بھیج دیا گیا۔ ابتدائی سروے کے نمونوں کا تجربہ 5 مختلف پلیٹ فارمز پر کیا گیا تھا جن میں لامپور بھی شامل ہے۔  



یہ مضمون شئیر کریں: