متحدہ عرب امارات کی انسداد کوویڈ19 کے تحت اردن کو طبی امداد کی روانگی

متحدہ عرب امارات کی انسداد کوویڈ19 کے تحت اردن کو طبی امداد کی روانگی

10 اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات نے گزشتہ روز ایک امدادی طیارہ جس میں 15 میٹرک ٹن طبی سامان اور ٹیسٹنگ کٹس شامل تھیں، اردن روانہ کیا۔ یہ امداد تقریبا 15 ہزار طبی پیشہ ور افراد کی مدد کرے گی جو کوویڈ19 کا مقابلہ کے لئے فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں۔ 

 اردن کے لئے متحدہ عرب امارات کے سفیر احمد علی البلوشی نے کہا ہے کہ فوری طبی امداد کے دوسرے طیارے کے روانہ ہونے سے متحدہ عرب امارات نے ہمارے عرب بھائیوں کی حمایت اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں مزہد بتایا کہ یہ دوسرا امدادی طیارہ ہے جو متحدہ عرب امارات کی طرف سے اردن روانہ کیا گیا ہے۔ جون میں پہلا امدادی طیارہ طبی پیشہ ور افراد کی مدد کے لئے 12.4 ٹن طبی سامان لے کر گیا تھا۔ 

یاد رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات 118 ممالک کو 1،485 میٹرک ٹن سے زیادہ امداد فراہم کر چکا ہے جبکہ امارات کے اس عمل سے 15 لاکھ سے زیادہ طبی پیشہ ور افراد کی مدد ہوئی ہے۔

 



یہ مضمون شئیر کریں: