کوویڈ19 احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر دبئی کے چھ کھیلوں کے اداروں کو جرمانے

دبئی اسپورٹس کونسل اور دبئی اکانومی کی ٹیموں نے کوویڈ19 کی احتیاطی تدابیر ا پر عمل نہ کرنے  پر چھ کھیلوں کے اداروں کو جرمانہ عائد کیا

28 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر)  دبئی اسپورٹس کونسل اور دبئی اکانومی کی ٹیموں نے کوویڈ19 کی احتیاطی تدابیر اور حفاظتی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر ہفتے کے اختتام پر چھ کھیلوں کے اداروں کو جرمانہ عائد کیا۔ اداروں کو ان کے احاطہ میں لازمی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں ناکام ہونے اور ساتھ ہی چہرے پر ماسک پہننے کے قانون کی تعمیل نہ کرنے پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

 دبئی کونسل نے دبئی کے تمام کلبوں ، اکیڈمیوں ، کھیلوں اور تربیتی مراکز کو سختی سے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات پر لازمی عمل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں دبئی اسپورٹس کونسل اور دبئی اکانومی ٹیموں کے معائنے کے دوروں کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام کھیلوں کے ادارے احتیاطی تدابیر ہر عمل کرتے ہیں۔


 کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد دبئی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے سے قبل دبئی اسپورٹس کونسل نے دبئی کی سپریم کمیٹیز آف کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی اقدامات کی ایک تفصیلی فہرست جاری کی تھی۔



یہ مضمون شئیر کریں: