متحدہ عرب امارات کی انسداد کوویڈ19 کے تحت چوتھی دفعہ کولمبیا کو طبی امداد روانہ

انسداد کوویڈ19 کے تحت متحدہ عرب امارات نے آج ایک چوتھا امدادی طیارہ 14 میٹرک ٹن طبی سامان اور ٹیسٹنگ کٹس کے ساتھ کولمبیا روانہ کیا۔

02 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات نے چوتھا امدادی طیارہ 14 میٹرک ٹن طبی سامان اور ٹیسٹنگ کٹس کے ساتھ کولمبیا روانہ کیا ہے۔ یہ امداد کوویڈ19 کے خلاف جنگ میں تقریبا 14،000 طبی پیشہ ور افراد کی مدد کرے گی۔ کولمبیا میں یو اے ای کے سفیر سلیم راشد الا اویس نے کہا ہے کہ کولمبیا میں طبی عملے کی صلاحیتوں کی حمایت اور تقویت کے لئے متحدہ عرب امارات کی مستقل کوششوں کے ایک حصے کے طور پر چوتھا طبی امداد پر مشتمل طیارہ روانہ کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے پہلے ہی 26.7 ٹن طبی امداد پر مشتمل تین طیارے بھیجے ہیں جن میں ذاتی حفاظتی سازوسامان اور دو لاکھ سے زیادہ ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں جب کہ اس امداد سے تیس ہزار طبی ماہرین کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔ 


واضح رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات نے 109 ممالک کو 1،318 میٹرک ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی ہے جس سے 1.3 ملین سے زیادہ طبی پیشہ ور افراد کی مدد ہوئی ہے۔




یہ مضمون شئیر کریں: