کوویڈ19 ویکسن لگوانے والے افراد پہلی یا دوسری خوراک کے 14 دن کے اندر خون کا عطیہ کر سکتے ہیں

کوویڈ19 ویکسن لگوانے والے افراد پہلی یا دوسری خوراک کے 14 دن کے اندر خون کا عطیہ کر سکتے ہیں

متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے ہیلتھ کیئر نیٹ ورک ، ابو ظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سی ای ایچ اے) نے کوویڈ 19 ویکسین لینے کے بعد بھی عوام کو مریضوں کی جانیں بچانے کے لئے خون کا عطیہ دینے کی ترغیب دلائی یے۔

 

 کوویڈ19 ویکسن لگوانے والے افراد پہلی یا دوسری خوراک کے 14 دن کے اندر خون عطیہ کرسکتے ہیں۔ ہر ڈونر کم از کم تین لوگوں کی جان بچانے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ قائم مقام گروپ کے چیف آپریشنز آفیسر ، سی ایچ اے ، ڈاکٹر مروان الکعبی نے کہا ہے کہ ہماری برادری کے تمام ممبروں کے لئے باقاعدگی سے خون کا عطیہ کرنا بہت ضروری ہے۔ خون ہماری زندگی کی ضمانت ہے اور ہمارے بلڈ بینکوں کو مفادات کے تحفظ کے لئے خون کی مستقل فراہمی کی ضرورت ہے۔ 

 

انہوں نے بتایا کہ کچھ مرض جیسے تھیلیسیمیا ، یا سکل سیل انیمیا کی تشخیص والے مریضوں کو ہر تین ہفتوں میں بلڈ تھراپی کی ضرورت ہوتی ہے۔ حادثات وغیرہ میں بھی افراد کی جان بچانے کے لئے بھی خون کی منتقلی ضروری ہے جس میں خون کا بڑا نقصان ہوتا ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: