کورونا وائرس: کوویڈ19 سے متعلقہ مدد کے لئے خواتین کی ہیلپ لائن قائم

دماغی صحت سے متعلق تجربہ کار ماہر چیٹ لائن کے ذریعے کورونا وائرس سے متاثرہ خواتین کو ان کی جنس سے متعلق  مخصوص مدد فراہم کریں گے

09 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) دماغی صحت سے متعلق تجربہ کار ماہر ایک نئی چیٹ لائن کے ذریعے کورونا وائرس سے متاثرہ خواتین کو ان کی جنس سے متعلق مخصوص مدد فراہم کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کے صنفی توازن کونسل کی صدر شیخہ منال بنت محمد نے کہا کہ مستحکم اور صحت مند معاشرے کی بنیادی بنیادوں میں خواتین کی ذہنی صحت بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے ہر اس عورت کی مدد ہو گی جس کو اس وقت میں رہنمائی کی ضرورت ہے۔ ان کی ذہنی اور جذباتی تندرستی ہماری معاشرتی اور معاشی ترجیح ہے جو متحدہ عرب امارات کے معاشرے کے تمام افراد کو بااختیار بنانے کے عزم کے دائرہ کار میں آتی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں خواتین رہنمائی کے لئے صبح 8 سے شام 8 بجے کے درمیان ذہنی صحت کے سپیشلسٹ افراد سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ ارجنٹ معاملات کو فوری طور پر نمٹایا جائے گا۔ غیر ہنگامی صورت حال کے لئے ذہنی صحت سے متعلق رہنمائی کے لئے واٹس ایپ کے ذریعے اس نمبر22 40582 050  پر میسج کر کے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ تمام سوالات کے جوابات 24 گھنٹوں کے اندر دے دئیے جائیں گے۔



یہ مضمون شئیر کریں: