متحدہ عرب امارات کے تمام ائیرپورٹس کسی بھی مشہور بیرونی لیب سے کوویڈ19 ٹیسٹ قبول کریں گے

متحدہ عرب امارات کے تمام ائیرپورٹس کسی بھی مشہور بیرونی لیب سے کوویڈ19 ٹیسٹ قبول کریں گے

06 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات جانے والے مسافر اب بیرون ملک کسی بھی مشہور لیبارٹری سے ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ فیڈرل کرائسس اتھارٹی نسیما نے کہا ہے کہ مسافر اپنے ملک کی حکومت کے ذریعہ منظور شدہ کسی بھی لیبارٹری سے کوویڈ19 ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات جانے کے 96 گھنٹوں کے اندر تمام رہائشیوں ، سیاحوں اور شہریوں کو ٹیسٹ کرنا ہوگا اور ایئر لائن چیک ان ڈیسک کے عملے کو اپنی منفی رپورٹ پیش کرنی ہو گی۔

اس سے پہلے مسافروں کے لئے لازمی تھا کہ وہ صرف امارات کی جانب سے منظور شدہ لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروائیں جس سے بہت سے مسافر حضرات کو اس میں مشکلات درپیش آ سکتی تھیں۔ تاہم اب مسافر اپنے ملک کی کسی بھی مشہور لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: