ابوظہبی شعبہ صحت کی ممکنہ کوویڈ19 ویکسن کے کلینیکل ٹرائلز پر چینی فارماسیوٹیکل گروپ کے وفد سے تبادلہ خیال

ابوظہبی شعبہ صحت کی ممکنہ کوویڈ19 ویکسن کے کلینیکل ٹرائلز پر چینی فارماسیوٹیکل گروپ کے وفد سے تبادلہ خیال

15 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) محکمہ صحت ابوظہبی کے چئیرمین، عبداللہ بن محمد الحمید، اور قائم مقام سیکٹری ڈاکٹر جمال محمد الکابی نے سونوفارم چائنہ نیشنل بائیوٹیک گروپ اور گروپ 42 کے وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کوویڈ19 کی ممکنہ ویکسن کے کلینیکل ٹرائلز کے تین مراحل کے پہلے حصے کے طور پر مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرٹیفیشل انٹیلیجینس اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں ماہرچینی گروپ 42 کے وفد نے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے جس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں شعبہ صحت کی زیر نگرانی ویکسن کے کلینیکل ٹرائلز کو آگے بڑھانا ہے۔ دونوں فریقین کی جانب سے وفود کے ماہرین کو منتخب کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جو کلینیکل ٹرائلز کو مکمل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ 

واضح رہے کہ یہ ممکنہ ویکسن پہلے ہی بغیر کسی منفی رزلٹ کے پہلے اور دوسرے مرحلے سے کامیابی کے ساتھ گزر چکی ہے


یہ مضمون شئیر کریں: