متحدہ عرب امارات: روزانہ 12 گھنٹے تک نازک مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والی نرس

متحدہ عرب امارات: روزانہ 12 گھنٹے تک نازک مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والی نرس


متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 فیلڈ ہسپتال کی نرس کوویڈ19 کے عروج پر اپنے خاندان سے دور بے حد جذباتی اور جسمانی دباؤ میں طویل گھنٹوں تک کام کرتی رہی ہے۔

 

 ہندوستانی نرس رامیا رادھا کرشنن نے بتایا ہے کہ کوویڈ19 کے نازک مریضوں کی خدمت کرنا ان کا سب سے مشکل پیشہ ورانہ تجربہ تھا۔ 

 

یو اے ای کے فرنٹ لائن ہیروز آفس کی اشتراک کردہ تحریر کے مطابق، کووویڈ19 کے پھیلنے سے پہلے، رامیا رادھا کرشنن کا سب سے مشکل پیشہ ورانہ چیلنج اجمان سے دبئی کا روزانہ کا سفر تھا۔ 

 

اپریل 2020 میں سب کچھ بدل گیا۔ رامیا رادھا کرشنن کو شارجہ کے ایک کوویڈ19 ہسپتال میں کام کرنے کو کہا گیا۔ 

 

نرس نے بتایا کہ میں ابھی تک نہیں جانتی کہ الفاظ میں کیسے بیان کروں کہ میں نے اس دن کیسا محسوس کیا۔ میں اکیلا تھی جس کو میرے محکمہ سے وہاں جانے کو کہا گیا اور میں نے خود کو تنہا محسوس کیا۔ مجھے وہاں بھیجا کیا گیا تھا کیونکہ میں ایچ ون وائرس پھیلنے کے دوران ہندوستان میں ایک آئی سی یو نرس کے طور پر کام کرتی تھی جہاں مجھے پانچ ماہ کے لیے قرنطینہ یونٹ میں بھیجا گیا تھا۔

 

 رامیا رادھا کرشنن نے بتایا کہ کوئی بھی چیز اسے شدید بیمار کوویڈ19 مریضوں کے ساتھ روزانہ 12 گھنٹے کام کرنے کے لیے تیار نہیں کر سکتی تھی۔

 

 ابتدائی طور پر میری بنیادی تشویش میرے خاندان کے متاثر ہونے کا خطرہ تھا۔ میرے دو بچے ہیں۔ ایک آٹھ سالہ لڑکا اور ایک چار سالہ لڑکی لیکن ہسپتال نے مجھے ہوٹل میں رہائش فراہم کی تاکہ مجھے گھر نہ جانا پڑے۔

 

میں نے ہسپتال جانے میں بے چینی محسوس کی خاص طور پر پہلے دن کیونکہ یہ مکمل طور پر ناواقف ماحول تھا۔ 

 

انہوں نے بتایا کہ نئے آلات اور ساتھیوں کے ساتھ کام کرنا جن سے میں پہلے کبھی نہیں ملی تھی اور پھر 12 گھنٹے تک مکمل ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) پہننا مشکل تھا۔ 

 

لیکن حالات کا تقاضا تھا کہ ہم مقابلہ کریں اور ٹیم ورک سب سے اہم تھا۔ ہم سب نے کام پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

 

 

 جسمانی تکلیف کے علاوہ، نوکری نے بہت زیادہ جذباتی نقصان بھی ہوا۔ بہت سارے مریضوں کی دیکھ بھال کے اور کوششوں کے باوجود پھر بھی بہت سے لوگ انتقال کر گئے۔ 

 

دوسری طرف، جب مریض صحت یاب ہوئے، تو یہ ایک زبردست حوصلہ افزا احساس ثابت ہوا۔ یہ یقینی طور پر ان محرکات میں سے ایک ہے جس نے مجھے یہ سب جاری رکھنے کی ہمت دی۔

 

 خاص طور پر جب خاندانوں نے شکریہ ادا کیا اور ہمیں بتایا کہ انہوں نے ہماری فراہم کردہ طبی دیکھ بھال کی کتنی تعریف کی ہے۔

 

 کوویڈ19 کیسز کے ابتدائی اضافے کے دوران، رامیا نے شارجہ میں ایک ہوٹل کی رہائش میں ڈیڑھ ماہ گزارے اور اپنے خاندان کو نہیں دیکھا۔ 

 

میں نے اپنے بچوں سے دور رہنے کی کوشش کی لیکن ان کے لیے یہ تقریباً ناممکن تھا کہ وہ مجھے گلے نہ لگائیں۔ لہذا، میں نے صرف اپنے بچوں سے ویڈیو کالز پر بات کی۔ میرے شوہر نے بھی بہت مدد کی۔ اس نے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے کام سے چھٹی لی اور اس کے بعد ہمیں خاندان کے افراد اور دوستوں پر انحصار کرنا پڑا۔ 

 

 وہ کہتی ہیں کہ اس تجربے نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے لیے ان کی تعریف کو بھی تقویت بخشی۔ میں دوسرے ملک سے ہوں اور میں نے بہت سی مختلف قومیتوں کے مریضوں کے ساتھ کام کیا ہے جن میں سے سبھی کو بہترین معیار کی دیکھ بھال مفت ملی۔ یہ حکومت کی کوششوں کی بدولت ہے کہ ہم نے وائرس کے خلاف پیش رفت کی۔


یہ مضمون شئیر کریں: