متحدہ عرب امارات: شارجہ میں اسکول 11 اپریل سے دوبارہ شروع، بچوں کے لئے کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار

متحدہ عرب امارات: شارجہ میں اسکول 11 اپریل سے دوبارہ شروع، بچوں کے لئے کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار

حکام نے اعلان کیا ہے کہ شارجہ میں نجی اسکول کے طلباء اتوار 11 اپریل سے کیمپس میں واپس جا سکتے ہیں۔

 

 شارجہ کی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کے مطابق سرکاری اسکولوں میں فیزیکل کلاسز 18 اپریل سے دوبارہ شروع ہوں گی۔ طلباء کو پی سی آر ٹیسٹ کا کوویڈ19 منفی ٹیسٹ رزلٹ پیش کرنا لازمی ہو گا ہے جو اسکول جانے سے قبل 72 گھنٹے کے اندر ہونا لازمی ہے۔

 

 شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ طلباء اور ان کے والدین تعلیم کے طریقہ کار کا انتخاب کرنے میں آزاد ہیں۔ خواہ وہ فیزیکل ہو ، آن لائن ہو یا دونوں۔ 

 

ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ اسکولوں میں کوویڈ19 سے متعلقہ سخت حفاظتی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز سے چند ہی دن قبل اسکولوں کا آغاز ہوگا۔


یہ مضمون شئیر کریں: