شارجہ اسکول موسم بہار کے اختتام تک 100 فیصد آن لائن تعلیم دیں گے

شارجہ اسکول موسم بہار کے اختتام تک 100 فیصد آن لائن تعلیم دیں گے

شارجہ میں لوکل ایمرجنسی ، کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم نے امارات کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لئے موسم بہار کے اختتام تک 100 فیصد ان لائن تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 

وزارت تعلیم و شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے تعاون سے ، ٹیم نے موسم بہار کے اختتام تک اسکولوں میں طلباء کے لئے ان لائن تعلیم کے نظام کو 100 فیصد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ مقامی ٹیم نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ صحت سے متعلق جامع تحفظ کو یقینی بنانے اور طلباء کی حفاظت اور صحت کو برقرار رکھنے کے طور پر کیا گیا ہے۔

 

 ٹیم نے طلباء اور عوام سے کوویڈ19 کے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی بھی درخواست کی۔


یہ مضمون شئیر کریں: